7 اگست 2014 - 12:51
افغانستان پر پاکستان کی طرف سے دسیوں راکٹ داغے جانے کا دعویٰ

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ پر پاکستان کی سرزمین سے دسیوں راکٹ داغے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ پر پاکستان کی سرزمین سے دسیوں راکٹ داغے گئے ہیں۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کنڑ صوبے کے پولیس کمانڈر عبدالحسیب نے کہا ہے کہ اس صوبے کے سرکانو، دانگام اور شیگل شہروں میں گذشتہ رات سے لیکر آج صبح تک پاکستان کی سرزمین سے 90  سے زیادہ راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ عبدالحسیب نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں شہر دانگام میں ایک افغان باشندہ شدید زخمی اور سولہ کنبے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں بھی صوبے کنڑ میں پاکستان کی سرزمین سے سیکڑوں راکٹ فائر کیے جاچکے ہیں۔ افغانستان کے صدارتی دفتر کے ترجمان ایمل فیضی نے بھی پاکستان کے اس رویّہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد، افغانستان میں مسلح مخالفین کی جنگ کی کمانڈ کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲